• مومنو! پڑھتے رہو درود
  • صَلّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَسَلَّمَ

موضوعات انعاماتِ درود

درودِ شریف --- شفا ہی شفا

شئیر کریں


حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے درودِ شریف میں شفا ہی شفا ہے❤️❤️
جسمانی بیماریوں سے شفا????
روحانی بیماریوں سے شفا ہے????
درود شریف کے بے انتہا فضائل ہیں
ان فضائل میں سے دو فضائل یہ ہیں
کہ درود شریف کا پڑھنے والا دنیا کی رسوائی سے محفوظ رہتا ہے
اور اس کی آبرو میں کوئی کمی نہیں آتی
ایک بزرگ کا قول ہے ہم نے جو کچھ بھی اس دنیا میں پایا خواہ وہ دنیاوی انعامات ہوں خواہ اخروی انعامات ہوں سب کا سب درود شریف کی برکت سے پایا ہے.(القول الجمیل عربی صفحہ ۱۰۳)

❣️درود پاک پڑھتے رھنا اور پڑھوانے والے ۔حضور پاک ﷺ کے قرب و نظر کرم میں آ جاتے ہیں❣️

حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری‎ ‎عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی‎ ‎کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضِر ہو کر ایک عورت نے عَرض کی میری جوان بیٹی فوت ہوگئی ہے کوئی طریقہ ارشاد ہو کہ میں اسے خواب میں دیکھ لوں آپ‎ ‎رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ‎ ‎نے اُسے ایک عمل بتا دیا اُس نے اپنی مرحومہ بیٹی کو خواب میں تو دیکھا مگر اِس حال میں دیکھا کہ‎ ‎اُس کے بدن پر تارکَول ‎یعنی ڈامَر‎ ‎‏کا لباس گردن میں زنجیر اور پاؤں میں بَیڑیاہیں یہ‎ ‎ہَیبتناک‎ ‎منظر دیکھ کر وہ عورت کانپ اُٹھی! اُس نے دوسرے دن یہ خواب حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری‎ ‎عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی‎ ‎کو سنایا خواب سن کرآپ‎ ‎رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ‎ ‎بَہُت مغموم ہوئے کچھ عرصے بعد حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری‎ ‎عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی‎ ‎نے خواب میں ایک لڑکی کو دیکھا جوجنّت‎ ‎میں ایک تَخت پر اپنےسر پر تاج‎ ‎سجائے بیٹھی ہوئی ہے آپ‎ ‎رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ‎ ‎کو دیکھ کر وہ کہنے لگی میں اُسی خاتون کی بیٹی ہوں جس نے آپ کو میری خواب میں حالت بتائی تھی آپ‎ ‎رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ نے فرمایا اپنی ماں کے بَقَول تو تُو عذاب میں تھی آخِر یہ انقِلاب کس طرح آیا ؟ مرحومہ بولی قبرِستان کے قریب سے ایک‎ ‎شخص گزرا اور اس نے مصطَفٰے جانِ رَحمت صَلی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہ وَسَلَّم‎ ‎پر دُرُود بھیجا اس کے دُرُود شریف پڑھنے کی بَرَکت‎ ‎سے‎ ‎اللہ عَزَّوَجَل‎ ‎نے ہم پانچ سو ساٹھ‎ ‎قَبْر‎ ‎والوں سے عذاب اُٹھا لیا یہ سب درود پاک کی برکت سے ہوا کہ مجھے یہ مقام عطاء کر دیا گیا ۔

ماخوذاًالتذکرۃ فی احوال الموتٰی واُمور الآخرۃ ج۱ص۷۴

محبت کیساتھ اوّل آخِر درودِ پاک پڑھ لیجئے

????صَلَّ اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارِک وسلّم????

سیدنا حُذیفہ رضی اللّٰہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبئ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ اقدس پر درودِپاک پڑھنے والے کو اُسکی اولاد کو اور اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے ____

(سعادۃُ الدّارین_ص_88_)
*درود شریف پر مشتمل کمال کے اشعار*

ﻭَﺇﻥْ ﺿَﺎﻗَﺖْ ﺑِﻚَ ﺍﻷﺣْﻮَﺍﻝُ ﻳَﻮْﻣﺎً
فبِالأﺳْﺤَﺎﺭِ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ

*جب بھی کسی دن تم پر سخت حالات آجائیں تو رات کے آخری پہر میں محمد علیہ الصلوۃ و السلام پر درود بھیجنے کا اہتمام کرو*

ﻭ ﻻ ﺗَﺘْﺮُﻙْ ﺭَﺳُﻮﻝَ ﺍﻟﻠﻪِ ﻳَﻮْﻣﺎً
ﻓَﻤَﺎ ﺃﺣْﻠَﻰ ﺍﻟﺼَّﻼﺓُ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ

*دیکھو ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا اس قدر مٹھاس بھری عبادت ہے کہ کوئی بھی دن نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم پر درود پڑھے بغیر نہ جانے دیں*


ﺷِﻔَﺎﺀٌ ﻟِﻠﻘُﻠُﻮﺏِ ﻟَﻬَﺎ ﺿِﻴَﺎﺀٌ
ﻭَﻧُﻮﺭٌ ﻣُﺴْﺘَﻤَﺪٌ ﻣِﻦْ ﻣُﺤَﻤَّﺪ

*آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر درود بھیجنے سے نور ، روشنی اور دِلوں کو شفاء حاصل ہوتی ہے*

ﺑِﻬَﺎ ﻳُﺴْﺮٌ ﻭﺗَﻔْﺮِﻳﺞٌ ﻟِﻜَﺮْﺏٍ
ﻟِﻤَﻦْ ﺃﻫْﺪَﻯ ﺍﻟﺼَّﻼﺓَ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ

*جو شخص بھی نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم پر درود بھیجتا ہے تو اس کی برکت سے تکلیفیں اور پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں اور آسانیاں مسیر آئیں گی
ان شاءاللّٰہ*

ﻭَﺃﻓْﻀَﻠُﻬَﺎ ﺇﺫﺍ ﻣَﺎ ﻛُﻨْﺖَ ﻳَﻮْﻣﺎً
ﺑِﺮَﻭْﺿَﺘِﻪِ تُصلى ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ

*پھر اس درود کی فضیلت اور قدر و منزلت کے کیا ہی کہنے جب تم ان کے روضہ مبارکہ پر حاضر ہو کر انہیں درود و سلام پیش کروگے۔*

ﺗُﺼَﻠِّﻲ ﺑِﺎﺷْﺘِﻴَﺎﻕٍ ﻓﻲ ﻣَﻘَﺎﻡٍ
ﻋَﻈِﻴﻢِ ﺍﻟﺸَﺄﻥِ ﻳَﺴْﻤَﻌُﻬَﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪ

*تم جس قدر بھی شوق و محبت سے درود پڑھ سکتے ہو ضرورپڑھو کہ وہاں نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم خود اسے سماعت فرماتے ہیں*

ﻓَﻴَﺎ ﺳَﻌْﺪ ﺍﻟﺬﻱ ﻗَﺪْ ﺟَﺎﺀَ ﻳَﻮْﻣﺎً
ﻭَﻗَﺪْ ﺃﻫْﺪَﻯ ﺍﻟﺴَّﻼﻡَ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ

*کیا ہی خوش بخت انسان ہے وہ جس نے پہلے ان کی طرف درود کا ھدیہ بھیجا ہو اور پھر ایک دن خود بھی ان کی خدمت میں پہنچ گیا ہو*

*ﺗَﻘِﻲٌ ﺑَﻞْ ﺳَﻌِﻴﺪٌ ﻣُﺴْﺘَﺠَﺎﺏٌ*
*ﻭَﻳَﻮْﻡَ ﺍﻟﺤَﺸْﺮِ ﺷَﺎﻓِﻌُﻪُ ﻣُﺤَﻤَّﺪ*

*ایسا آدمی متقی ہے ، بلکہ بڑا خوش بخت اور قبولیت یافتہ ہے کہ قیامت کے دن محمد صل اللہ علیہ و آلہ و سلم جس کے شفیع ہوں گے*

*صلَّى اللّٰہ عليه وَآلِہ وَسَلَّمَ*
حضورؐ پاک سے محبت حضورؐ پاک کا زکر وہی لوگ کر سکتے ہیں جن کی روحیں پیدا ہںونے سے پہلے حضورؐ پاک کی محفل میں پرورش پاکر آئی ہوں