• مومنو! پڑھتے رہو درود
  • صَلّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَسَلَّمَ

خاص اوقات

درود شریف پڑھنے کے خاص اوقات

شئیر کریں


صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَسَلَّمْ

درود شریف کی برکات اتنی ہیں کہ انسان شمار نہیں کر سکتا۔اللہ امت محمدیہ پر بہت مہربان ہے اور درود شریف ایسا وظیفہ ہے جو ہر وقت پڑھا جا سکتا ہے۔یعنی درود شریف ممنوعہ اوقات کے سواء پڑھنے کی کوئی قید نہیں۔دن ہو یا رات صبح ہو یا شام نماز سے پہلے پڑھیں یا نماز کے بعد دعا سے پہلے یا دعا کے بعد کھڑے ہو کر پڑھیں یا بیٹھ کر۔الغرض ہر گھڑی پڑھیں ہر آن پڑھیں۔جتنا پڑھیں کم ہے ۔تاہم طہارت کا خاص خیال رکھیں ۔بعض خاص مقامات اور اوقات میں درود شریف پڑھنا زیادہ افضل اور لازم ہے ۔وہ اوقات حسب ذیل ہیں۔
۔نبی کریم ﷺ کا اسم مبارک لیتے وقت سنتے وقت پڑھتے وقت اور لکھتے وقت۔نماز کے آخری قعدے التحیات کے وقت
۔نماز جنازہ میں دوسری تکبیر کے بعد ،خطبات عیدین میں نماز استسقاء میں اور خطبہء نکاح میں۔
۔جمعہ کے روز عصر کی نماز میں بکثرت پڑھنا۔قرآن پاک شروع کرتے وقت،حفظ قرآن کے وقت،او ر دعائیں پڑھتے وقت۔
۔مسجد پہ نظر پڑتے گزرتے اور باہر نکلتے وقت۔وضوکرتے وقت وضو کے بعد اور تیمم کرتے وقت اذان کے بعد اور امامت کے بعد۔ہر دعا کے آغاز اور اختتام کے وقت
مدینہ منورہ کے سفر کے دوران۔مدینہ منورہ میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت۔مدینہ منورہ میں قیام کے وقت بکثرت پڑھنا۔وقت سحر کعبہ معظمہ کی زیارت کے وقت داخل ہوتے اور نکلتے وقت۔
۔زیارت رسول مقبول ﷺ کے وقت۔آثار مبارکہ مثلاً مسجد نبوی ﷺ مسجد قبا مسجد قبلہ تین سبعہ مساجد جبل احد اور مقام بدرکی زیارت کے موقع پر۔حج کے دوران بیشتر وقت اور حج کے موقع پر تلبیع لبیک پڑھنے کے بعد۔
۔کوہ صفا اور کوہ مروی پر چڑھتے وقت۔حجرہء اسود کو بوسہ دیتے وقت۔مزدلفٰی منیٰ اور عرفات کے قیام کے دوران۔طواف وداع سے فارغ ہونے کے بعد درود شریف پڑھنا مصیبت پریشانی اور سختی کے وقت بکثرت ورد درود شریف ۔خوف و احتیاج کے وقت۔شدید غم کے وقت۔لڑائی جھگڑے کو ختم کرنے کے لیے۔